فوٹو: آن لائن
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کے دوران کوئی مرکزی سڑک کو بند نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ صرف لیاقت نیشنل اسپتال کی سڑک کو دوپہر دو بجے ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا، رہاشی شناختی کارڈ دیکھا کر جاسکیں گے۔
شہر بھر میں ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موجود رہیں گے۔
مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوںگے جوکہ دوپہر ایک بجے شروع ہوا کریں گے۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
نوٹ: سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں۔