Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ڈھاکا ٹیسٹ:پہلا روز پاکستانی بلےبازوں کے نام

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پاکستان نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے۔

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 60 اور 36 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 90 رنز کی پارٹرشپ قائم ہوئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج الااسلام نے حاصل کیں جبکہ اور کوئی بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔

بارش اور خراب موسم کے باعث دو بار میچ روکنا پڑا جبکہ پہلے روز محض 57 اوورز کرائے جاسکے۔

اس سے قبل بابراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پچ کی کنڈیشن اچھی ہے، بڑا اسکور بناکر بنگلہ دیش کو انڈر پریشر کرنے کی کوشش کرینگے۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ یاسر علی، سیف حسن اور ابوجید کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاک بنگلہ دیش سیریز:دوسرا ٹیسٹ کل سےشروع ہوگا

پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، ساجد خان، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

کپتان مومن الحق، شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن،مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، خالد احمد اور عبادت حسین شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube