Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پی ایس ایل7: بابراعظم کراچی کنگز کےکپتان نامزد

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کراچی کنگز نے بابراعظم کو کپتان نامزد کردیا۔

کراچی کنگز نے بابراعظم کو کپتان نامزد کرنے کا اعلان اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا، اس موقع پر کنگز کی جانب سے بابراعظم کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، کراچی کنگز اور سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کپتانی کا موقع دیا ہے، ٹیم کےلیے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کو لیڈ کیا کوشش کروں گا اسی کو جاری رکھوں۔ کراچی کنگز نے ٹائٹل جیتا ہوا ہے کوشش کریں گے آئندہ سیزن میں بھی اچھا کھیلیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابراعظم گزشتہ 6 سیزن سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور وہ پہلے دن سے کراچی کنگز کی جان ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube