ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں کم اننگز میں ڈھائی رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بابراعظم نے یہ کارنامہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کیا۔
بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کی 62 اننگز میں 49.02 کی اوسط سے بنائے ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اتنے ہی رنز 68 اننگز میں اسکور کیے تھے۔
بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
ان کے علاوہ آسٹریلیا کے آرون فنچ نے 78، نیوزی لیںڈ کے مارٹن گپٹل 83 جبکہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 89 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
دوسری جانب بابراعظم نے گزشتہ ہفتے نمیبیا کے خلاف میچ میں بطور کپتان 14 نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 13 نصف سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔