پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کےلیے کمیٹی تشکیل دیدی۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی سید فدا حسین کے صاحبزادے سید ہمایوں فدا حسین کا نام لسٹ میں سب سے فیورٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ہمایوں فدا حسین کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ سید ہمایوں فدا حسین 39 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ہمایوں فدا حسین پڑھے لکھے اور کرکٹ پروفیشنل ایکٹیویٹی میں نمایاں صلاحیتیں رکھتے ہیں چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی انہیں کو سی ای او پی سی بی تعینات کرنے کے خواہشمند ہیں۔