ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کوویڈ-19 بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش امپائر مائیکل گف پر 6 روز کی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں یہ بائیو سیکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے جو کھلاڑی کے بجائے میچ آفیشل کی جانب سے کی گئی ہے جس پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پر 6 روز کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مائیکل گف بائیو سیکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔
مائیکل گف کو گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دے سکے۔
دوسری جانب انہیں مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتے ہیں۔