Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

شکیب الحسن ٹی20ورلڈکپ سے باہر ہوگئے

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2423263" align="alignnone" width="800"] فوٹو: کرک انفو[/caption]

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیمٹرنگ انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شکیب الحسن کو انجری کے باعث ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ انجری کے باعث شکیب 19نومبر سے شروع ہورہی پاکستان کیخلاف سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کو ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میں انجری کی شکایت ہوئی تھی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے فزیو تھراپسٹ دیباشیش چودھری نے کہا کہ آل راؤنڈر کا بطی معائنہ مکمل کرلیا ہے جبکہ انکی انجری گریڈ ون کے طور پر ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نےبنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سےباہر کردیا

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے، ایونٹ میں بنگال ٹیم اب تک 3 میچز کھیلےجس میں انہیں شکست کامنہ دیکھنا پڑا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے 2 میچز باقی ہیں جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube