Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سپر12مرحلےکی جنگ:نمیبیا کو 126رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 7 months ago

ٹی20ورلڈکپ کے 11ویں میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کو جیت کےلیے 126 رنز کا ہدف دیدیا۔

شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آئرش ٹیم اچھے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔

اوپنر پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن اور کپتان اینڈی بلبرنی کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا اور محض 20 اوورز میں 125 رنز بناسکی۔

نمیبیا کی جانب سے جان فلائیلنک نے 3 جبکہ ڈیویڈ ویزے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نمیبیا اور آئرلینڈ کیلیے آخری گروپ میچ فائنل بن گیا جب کہ جمعے کے مقابلے کی فاتح سائیڈ سپر 12 راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوالے گی۔

ٹی20ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے آخری 2 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں سے سری لنکا پہلے ہی 2 فتوحات کے ساتھ سپر 12 راؤنڈ میں سیٹ بک کراچکا ہے جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسری خالی جگہ پر کرنے کیلیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

دونوں ہی ٹیموں کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ دونوں نے ہی نیدرلینڈز کو مات دی ہے، اب آپس میں دودو ہاتھ کرنے والی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube