ٹی20ورلڈکپ کے دسویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔
الاامارت انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ذیشان مقصود اور عاقب الیاس کی بیٹنگ کی بدولت عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش کپتان کائل کوٹزر 41 اور جارج منسے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے خاور علی اور فیاض بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اسکاٹش ٹیم کی جانب سے جوش ڈیوی، کرس کریوز اور مائیکل لیکس کے ہاتھوں دو دو وکٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ آج کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاپوانیوگنی 84 رنز سے ہرادیا تھا۔