Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نیشنل ٹی20کپ:سرفراز کی ففٹی،سینٹرل کو129رنز کاہدف

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago

نیشنل ٹی20 کپ کے 19ویں میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جیت کےلیے 129 رنز کا ہدف دیدیا۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بلےبازی کی دعوت دی تاہم سندھ کے اوپنرز مکمل ناکام نظر آئے، شرجیل خان گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ خرم منظور 10 گیندوں پر محض 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 54 رنز اسکور کیے، انکی اننگز میں 5چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر کھلاڑیوں میں دانش عزیز 20 اور انور علی 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض اور عثمان قادر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

سینٹرل پنجاب کا اسکواڈ

کپتان حسن علی، احمد شہزاد، کامران اکمل، شعیب ملک، حسین طلعت، سیف بدر، قاسم اکرم، ثمین گل، وہاب ریاض، عثمان قادر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

سندھ کا اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، احسن علی، شرجیل خان، خرم منظور، سعود شکیل، محمد طحہٰ، انور علی، رومان رئیس، محمد حسنین، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube