پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی ہال آف فیم کی منظوری دے دی ہے۔
پی سی بی ہال آف فیم میں 6 کرکٹرز کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان حنیف محمد،عمران خان ،جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیرعباس شامل ہیں۔
پی سی بی کےمطابق ہر سال مزید 3 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور ان شخصیات کا انتخاب ایک آزاد پینل کرے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ سے کم ازکم 5 سال قبل ریٹائر ہونے والے کھلاڑی ہی پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت کے اہل ہوں گے۔ اس کا اعلان ہرسال 16 اکتوبرکوہوگا۔ یہ وہی دن ہے جب پاکستان نے سن 1952 میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔
Schedule of remaining #HBLPSL 6 matches confirmed, PCB Hall of Fame launched https://t.co/R9GdMKQVLN
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 11, 2021
اس موقع پر چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ نامور کرکٹرز نے دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی ہے۔ ہال آف فیم نامور کھلاڑیوں کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے سے اب تک پاکستان نے بہت سےایسے لیجنڈری اور نامور کرکٹرز پیدا کیے ہیں کہ جنہوں نےنہ صرف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کیا ہے بلکہ اپنی بھی ایک پہچان بنائی ہے ۔