Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ٹی20ورلڈکپ 2021: بھارت نےویزہ گارنٹی کیلیےمزید وقت مانگ لیا

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2235574" align="alignnone" width="800"] فوٹو: گرین ٹیم[/caption]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ورلڈکپ دوسری جگہ منتقل کرنے کی تنبیہ کردی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹیموں کے ویزوں اور ٹیکس چھوٹ سے متعلق ضمانتی خط نہ آیا تو بھارت سے ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی جائیگی۔

بھارت نے ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کیلئے پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو ویزا گارنٹی سے متعلق مزید وقت مانگ لیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قومی ٹیم کے ویزوں اور سیکیورٹی سے متعلق معاملہ اٹھا چکاہے۔

پاکستان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے پر اظہار ناراضگی کی ہے جبکہ پی سی بی کے موقف کو دوسرے ممالک کےکرکٹ سربراہان نےسپورٹ کیا

آئی سی سی کے مطابق بھارت ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستانیوں کو ویزا کی یقین دہانی آئندہ ماہ کرائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ میچوں میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے اپنے تازہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کرونا کے دوران ٹیسٹ میچز میں مقامی امپائرز فرائض سرانجام دیں گے۔ بائیو سیکیور ببل کے باعث ایونٹ میں 18 کے بجائے 23کھلاڑی جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube