Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لنکن آل راؤنڈر کے ایک اوور میں 6چھکے

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2021 | Last Updated: 1 year ago

سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لسٹ اے میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ سری لنکا آرمی کے کپتان تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کی ایک نہ چلنے دی اور چھ چھکے لگادیے۔

انھوں نے 13گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی پریرا ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جس میں پہلے سے ہی گیری سوبرز، روی شاستری، ہرشیل گبز، یوراج سنگھ، روس وائٹلے، حضرت اللّٰہ زازئی، لیو کارٹر اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube