پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے عندیہ دیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چيف سليکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔
سی ای او پی سی بی وسيم خان کا کہنا ہے کہ اگر شاداب فٹ نہ ہوئے تو کپتانی کے ليے مزید آپشن بھی موجود ہیں،ٹی 20میں دنيا ميں نمبر ون ٹيم بننا ہدف ہے۔ آئندہ سال نيوزی لينڈ، انگلينڈ اور ويسٹ انڈيز جیسی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔
وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کرکٹرز کی کارکردگی پر سیریز کے دوران اثر پڑے گا، بورڈ کو کھلاڑيوں کو زيادہ وقت کيلئے آئسوليشن ميں رکھنا چاہئے تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہی 14روز کا آئسولیشن کروانا چاہیے تھا، نیوزی لینڈ بورڈ کا بیان پاکستان کیلیے کافی شرمندگی کا باعث بنا۔
وسیم خان نے مزید کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کا کپتان ہے اسے کرکٹ پرہی فوکس رکھنا چاہیے۔