Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

دنیش کنیریا کی عدالت ميں درخواست،پی سی بی اوروفاقی وزارت کھیل کونوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago

دنیش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے سندھ ہائی کورٹ ميں درخواست دائرکردی جس پرعدالت نےپی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو15 جنوری تک جواب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

مارون ويسٹ فيلڈ اسپاٹ فکسنگ کيس ميں تاحيات پابندی کا سامنا کرنے والے دنیش کنیریا نےکرکٹ کے ميدان میں واپسی کی کوششيں شروع کردی ہیں۔

انھوں نےپی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختيار کيا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح انہيں بھی بحالی پروگرام کا حصہ بنا کرايک موقع ديا جائے۔

دنیش کنیریا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے بحالی کا موقع دے تاکہ اپنا روزگار شروع کرسکوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ پوری زندگی ہی کرکٹ کھيلی،کرکٹ کی ہی سمجھ بوجھ ہے،پاکستان کيلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

عدالت نےنوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو15 جنوری 2021تک جواب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube