قومی کرکٹ ٹيم کے فاسٹ بولر سہيل خان کا کہنا ہے کہ وقاريونس ليجنڈ ہيں ان کی موجودگی سے تمام بولرز فائدہ اٹھارہے ہيں۔
ڈربی شائرمیں میڈیا سےبات کرتےہوئےسہیل خان نےبتایا کہ انٹرا اسکواڈ ميچ سےقبل وقاريونس نےليٹ سوئنگ سکھائی تھی،جس سےفائدہ ہوا۔سہيل خان نے مزيد کہا کہ وہ ايک بار پھرانگلينڈ کيخلاف عمدہ کارکردگی کيلئے پُرعزم ہيں۔
سہيل خان نےکہا کہ تمام بولرز وقاريونس کی موجودگی کا فائدہ اٹھارہےہيں،نسيم شاہ اور شاہين آفريدی باصلاحيت کرکٹرزہيں،نسيم اورشاہين کی کارکردگی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔