قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ فاسٹ بالرمحمدعامرکوانگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئےقومی ٹيم ميں شامل کرنے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔
پاکستان ٹیم تقریبا 25 روز سے انگلینڈ میں موجود ہے۔ ٹیم کے 29 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس میں مصروف ہے۔ پاکستان ٹیم نے 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد ڈربی شائر میں پریکٹس میچزکھیلنا شروع کردئیے ہیں۔
ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کاچھٹا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پرمحمدعامرکوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ محمد عامرکی ٹیم میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا۔
Mohammad Amir is expected to join the Pakistan squad in the UK, after having made himself unavailable for the tour initially
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 20, 2020
چیف سلیکٹرمصباح الحق نے محمد عامرسےرابطہ کرکےاُن سے بات کی۔محمد عامرطریقہ کارکےمطابق تمام مراحل سے گزر کرانگلینڈ روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ محمد عامرنے بيٹی کی ولادت کےباعث انگلینڈجانےسےمعذرت کی تھی۔