آسٹريلوی ميڈيا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال شيڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد نہيں ہوسکے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے کرونا وائرس کے سبب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ باضابطہ اعلان جمعہ کو ہونے والے اجلاس ميں متوقع ہے۔
ميگا ايونٹ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹريليا ميں شيڈول ہے۔ ايونٹ نہ ہونے سے خالی ہونے والی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا۔
بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔