Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شاداب خان، حارث رؤف اور حیدرعلی کے کروناٹیسٹ مثبت آگئے

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1336732" align="aligncenter" width="768"] Photo/AFP[/caption]

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سیلف آئسولیشن کی ہدایت کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تمام کھلاڑیوں اور دیگر حکام کے پیشگی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ متعدد کھلاڑیوں کے گزشتہ روز ٹیسٹ کیے گئے جن میں شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ٹیسٹ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کرونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کو سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب عثمان شنواری اورعماد وسیم کے ٹیسٹ نتائج منفی آئے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ کیلئے آج نمونے لیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube