تائیوان حکومت نے کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے بعد صورت حال میں بہتری آںے پر کھیلوں کی سرگرمیاں محدود پیمانے پر بحال کردیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد صورت حال بہتر ہونے پر تائیوان میں بیس بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت بھی دی گئی۔ تاہم اس دوران تمام، احتیاطی تدابیر بھی اپنائی گئیں۔
میچ دیکھنے کیلئے تماشائی سینیٹائزر اور ماسک کے ساتھ اسٹیڈیم میں پہنچے اور خوش نظر آئے۔ میچ کے دوران لوگوں نے ہلہ گلہ بھی کیا، چیئر لیڈرز کی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 1000 تماشائیوں نے میچ دیکھا۔
اس موقع پر مقامی ٹیم فوبن گارجین نے مخالف ٹیم یونی پریزیڈنٹ لائنز کو سات چھ سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بیس بال ٹورنامنٹ کے آغاز میں ڈمی شائقین سے کام چلانے اور میچ لائیو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔