ارکان پارلیمنٹ کو پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس مفت میں حاصل کرنے کی تلاش ہے۔ چیئرمین پی سی بی نےٹکٹس خرید کر دینے کی پیشکش کی تو ارکان کمیٹی غصے میں آگئے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ ارکان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نےکمیٹی ارکان کو پی ایس ایل میچزدکھانےمیں نظراندازکیا۔
اس پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ارکان کمیٹی کا کوئی حق نہیں کہ انہیں اعزازی پاسز دیئےجائیں،خود میچزکے ٹکٹس خرید کرعزیز و اقارب کو دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹکٹس خرید کردینے کی پیشکش کردی جس پر ارکان کمیٹی خرید کر ٹکٹس دینے کی پیش کش پر طیش میں آگئے۔ ارکان کا مؤقف تھا کہ احسان مانی کی پیشکش سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا۔
معاملے کی نزاکت پر احسان مانی نے اراکین سےمعافی مانگ لی۔