Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیلئے 199 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد یونائیٹڈ نے رونکی اور منرو کی 103 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت داری کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا ہے، کولن منرو نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا ڈالے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 11.1 اوورز میں 103 شاندار آغاز فراہم کیا، لیوک رونکی 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 7 اور کولن انگرام 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کولن منرو نے 57 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، آصف علی 6 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد نے 43 رنز اور محمد فیضان نے 41 رنز کے بدلے ایک ایک شکار کیا،  محمد حفیظ نے 11 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت، ڈیل اسٹین، رومان رئیس، ظفر گوہر، عاکف جاوید

لاہور قلندرز میں کرس لین، سلمان بٹ، بین ڈنک، محمد حفیظ، محمد فیضان، سمیت پٹیل، سہیل اختر (کپتان)، سیکوگے پرسنا، دلبر حسین، عثمان شنواری اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
SPORTS, CRICKET, PAKISTAN SUPER LEAGUE, PSL5, PSL2020, KARACHI KINGS, LAHORE QALANDARS, QUETTA GLADIATORS, ISLAMABAD UNITED, PESHAWAR ZALMI, MULTAN SULTANS, KARACHI, LAHORE, RAWALPINDI, MULTAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube