پی سی بی گورننگ بورڈ کا 7واں اجلاس منگل کو ہوگا جس میں پی سی بی کے نئے چيف آپريٹنگ آفيسر کا انتخاب کيا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کيلئے کرنل( ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔
اجلاس ميں آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری سمیت ليگ کرکٹ کيلئے اين او سی پاليسی پرغور کيا جائے گا۔
چيئرمين پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پيش کرينگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔