محکمہ سیاحت پنجاب نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جوکہ 13 سے 16 فروری تک ہوگی۔
پندرہویں چولستان ریلی میں 150 سے زائد ملکی وغیر ملکی ڈرائیور حصہ لیں گے، جنکہ اس مرتبہ ريلی ميں موٹر سائيکلز بھی شامل ہوں گی۔
چولستان ريلی کی مناسبت سے لاہور ميں رنگا رنگ تقريب سجائی گئی، جس میں راحت ملتانی کے نغمے سے حاضرين خوب محظوظ ہوئے۔ شرکا نے علاقائی رقص کا بھی بھرپور لطف اٹھايا۔
منتظمین کے مطابق ڈیزرٹ ریلی کا فاصلہ 500 کلومیٹر ہے اس میں 150 سے زائد تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیورز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔