پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ کرکٹرز کیلئے برے الفاظ استعمال نہ کریں، ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019ء کے اہم ترین میچ میں بھارت کے ہاتھوں (ڈک ورتھ لوئس میتھوڈ کے تحت) 89 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، گرین شرٹس کسی بھی شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔
Pls dont use bad words for the players yes u guys can criticise our performance we will bounce back InshAllah we need ur support 🙏🙏🙏
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 17, 2019
قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید مایوس تھے، کئی مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہی اپنے غصے کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں پر جملے بھی کسے تھے، امام الحق اور شعیب ملک کو ٹیم سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
محمد عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری کارکردگی پر تنقید ضرور کریں تاہم کھلاڑیوں کیلئے برے الفاظ استعمال نہ کریں۔
انہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ٹیم باؤنس بیک کرے گی، ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔