Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

کارڈف میں میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئيں گی، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا میچ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ افغانستان کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube