ورلڈ کپ ميں انگلينڈ کيخلاف سلو اوورريٹ پر پاکستان کرکٹ ٹيم پر جرمانہ عائد ہوگيا۔ کپتان سرفراز بيس فيصد اور باقي کھلاڑي دس فيصد ميچ فيس سے محروم ہوگئے۔
ورلڈ کپ دو ہزار انيس کے کم اسکور اور سب سے بڑے ٹوٹل کے بعد ميگا ايونٹ کا پہلا جرمانہ بھي پاکستان ٹيم کو لگ گيا۔ انگلينڈ کيخلاف سلو اوور ريٹ پر آئي سي سي نے پاکستاني کپتان سرفراز پر ميچ فيس کا بيس فيصد اور ٹيم کے باقي کھلاڑيوں پر دس دس فيصد جرمانہ عائد کرديا۔
پاکستاني بالرز نے مقررہ وقت ميں ايک اوور کم کرايا۔ دوسری جانب کوڈ آف کنڈکٹ کي خلاف ورزي پر انگلش کرکٹر جيسن رائے اور جوفرا آرچر بھي جرمانوں کي زد ميں آگئے۔ دونوں کو پندرہ پندرہ فيصد ميچ فيس سے ہاتھ دھونا پڑے ساتھ ہي ايک ايک ڈي ميرٹ پوائنٹ بھي مل گيا۔
واضح رہے کہ کہ پاکستان نے میگا ایونٹ میں ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019 کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر شان دار کم بیک کیا تھا۔
انگلش فاسٹ بولر نے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، جب کہ جیسن رائے دوران میچ نازیبا کلمات کہے۔