سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کو ان کی کتاب میں اپنی بیٹیوں کے حوالے سے کی جانے والی بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے واضح کردیا کہ میری بیٹیاں بہت قیمتی ہیں، ایک ذمہ دار والد کی طرح ان کی رہنمائی کروں گا۔
آفریدی نے ’’گیم چینجر ‘‘ میں لکھا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹیاں کرکٹ یا کسی بھی آؤٹ ڈورکھیل میں دکھائی دیں۔ سابق کپتان کے مطابق میری بیٹوں کوگھر میں ہر قسم کا کھیل کھیلنے کی اجازت ہے لیکن باہر جا کر وہ ایسا کھیل نہیں کھیل سکتیں، میرے اس فیصلے پر ان کی ماں بھی رضامند ہے ۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے تازہ ٹویٹس میں اپنا موقف واضح کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’میں اس بنیاد پرکسی کو جج نہیں کرتا کہ وہ کیا کر رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کرتا ہوں، میں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں۔ اللہ تعالی میری بیٹیوں اور دنیا کی تمام بیٹیوں / خواتین پر اپنی رحمت کرے۔ لوگوں کو کرنے دیں۔
I don’t judge anyone for what they do or meddle in people’s life. I expect the same too from others. May Allah bless my daughters and daughters/women all over the world! Let people be. @fifiharoon @Independent
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 12, 2019
ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے شدید محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری بیٹیاں میرے لیے بہت قیمتی ہیں ،میری زندگی انہی کے گرد گھومتی ہے۔ ان سب کی زندگی میں کچھ خواہشات ہیں جس کے لیے میں ان کی حمایت کروں گا اور بطور ایک ذمہ دار والد کے ان کی رہنمائی کروں گا‘‘۔
My daughters are very precious to me! My life revolves around them. They all have some ambitions in life and I will support them while guiding them as a responsible father 1/2
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 12, 2019
ان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اور صارفین نے تبصروں میں انہیں سراہتے ہوئے دعائیہ کلمات کہے، بیشتر صارفین کو ان ٹویٹس کے پس منظر کا علم نہیں ہے۔
جواب دینے والوں میں مریم نواز بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بیٹیاں ایک دن آپ کی سب سے بڑی طاقت بنيں گی، یہ ایسی سرمایہ کاری ہے۔۔ جو دونوں جہانوں میں آپ کو منافع دے گی۔ آپ دوسروں کے ليے مثال قائم کر رہے ہیں۔
Your daughters will be your biggest strength one day Insha’Allah. This is an investment which will pay unending dividends to you in both the worlds. You’re setting an admirable & much needed example. Well done. https://t.co/TM241Tw8tQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 12, 2019
شاہد آفریدی کو اللہ نے چار بیٹیوں سے نوازا ہے جن سے وہ بےپناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں تقریبا تمام ٹورنامنٹ میں بابا کے ساتھ ہوتی ہیں اورآفریدی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جو بچیوں کی اپنے والد سے زبردست دوستی کا پتہ دیتی ہیں۔