پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا اوول میں کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تھا، بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود کیا گیا تاہم دوبارہ بارش کے باعث میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔
لندن میں بدھ کو صبح سے بارش جاری تھی ۔ بارش کے باعث میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ میچ کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی اور کئی بار بارش اور دھوپ میں آنکھ مچولی کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان نے محمد حسنین کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے کو شامل نہیں کیا گیا ۔معین علی بھی میزبان ٹیم میں شامل نہیں تھے،جو ڈینلے کو بطور آف اسپنر شامل کیا گیا ۔
پاکستان ٹیم میں امام الحق،فخر زمان،بابر اعظم،حارث سہیل،سرفراز احمد،آصف علی،عماد وسیم،فہیم اشرف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر شامل تھے۔
Match called off due to rain.#ENGvPAK More: https://t.co/6RaSn4K0Kr pic.twitter.com/jTjXkWbq3p
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 8, 2019
Bad news folks. 😞
The first ODI between England and Pakistan has been abandoned due to rain. 🌧️ #ENGvPAK LIVE ➡️ https://t.co/PtbNoRTQzw pic.twitter.com/wFSXmnOhrY— ICC (@ICC) May 8, 2019