نيوزي لينڈ کے شہر کرائسٹ چرچ ميں مساجد پر حملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کي درخواست پر انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑيوں کے لئے نيا سيکيورٹي پلان جاري کر ديا ہے۔
مساجد میں حملوں کے خدشے کے پيش نظر پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو جمعہ کی نماز کے لئے سکیورٹی کی درخواست کی تھی، جسے انگلش کرکٹ بورڈ نے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو بھجوا دیا۔
پاکستان ٹیم کے لئے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کر ليا گیا۔ قومي ٹيم کينٹ کي مسجد ميں سخت سيکيورٹي حصار ميں نماز جمعہ ادا کرے گي۔