عثمان خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز ہارنے کے بعد سیریز جیتنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بھی بن گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی ٹیم نے 2009ء کے بعد بھارتی سرزمین پر پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
Teams who have come back from 2-0 down to win an ODI series 3-2:
SOUTH AFRICA v Pakistan, 2003BANGLADESH v Zimbabwe, 2005PAKISTAN v India, 2005SOUTH AFRICA v England, 2016AUSTRALIA v India, 2019! 🇦🇺🏆#howzstat #INDvAUS pic.twitter.com/UtHBsC3vdE— ICC (@ICC) March 13, 2019
کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، عثمان خواجہ نے بھارتی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شاندار سنچری اسکور کی، وہ 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
[caption id="attachment_1482852" align="alignnone" width="640"]جواب میں بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، روہت شرما کے سوا بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ شرما 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوہلی بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ایڈم زمپا نے 3 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، عثمان خواجہ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔