Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بيٹنگ کےلیے اچھي ہے، امید ہے مخالف ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرکے ہدف حاصل کر ليں گے، زيادہ تر ٹيموں نے ٹاس جيت کر پہلے بولنگ ہي کي ہے۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

دبئی میں کھیلے گئے آخری میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

ایونٹ میں اب تک پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میں سے 5 میچز چیت چکے ہیں جبکہ کراچی کنگز 3 اور ملتان سلطانز صرف 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہا۔

پشاور زلمی

کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، آندرے فلیچر، کیرن پولارڈ، لیام ڈاؤسن، حسن علی، سمین گل، عمید آصف اور وہاب ریاض۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کپتان سرفراز احمد، شین واٹسن، احسن علی، رائیلی روسو، عمر اکمل، احمد شہزاد، محمد نواز، ڈیوائن براوو، سہیل تنویر، فواد احمد، محمد حسنین۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube