پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 121 رنز تک محدود کردیا، پوری ٹیم 17.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ ڈینیئل کرسٹیان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 4 کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مخالف ٹیم کو 17.4 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ کردیا۔
Hunting in a pack!
Ilyas (2 for 21), Nauman (2 for 14), Afridi (2 for 37) and Christian (2 for 8). The reason behind United's 110 for 9 (17 ov).LIVE: https://t.co/AvvNVNJJiw#HBLPSL #KhelDeewanoKa #MSvIU pic.twitter.com/ynOPzGn8hm— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2019
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹیم کے صرف 4 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، آصف علی 22 اور سمیت پٹیل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کیمرون ڈیل پورٹ 4، صاحبزادہ فرحان 4، حسین طلعت 8، وین پارنیل 5، شاداب خان 4، رومان رئیس صفر اور محمد موسیٰ 2 رنز بنا کر وکٹیں گنوا بیٹھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینیئل کرسٹیان نے 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نعمان علی نے 14 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لیں، محمد الیاس اور شاہد آفریدی نے بھی 2، 2 شکار کئے۔