پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیڈڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی ۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 4 کے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا، ای ین بیل 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی 21، صاحبزادہ فرحان 15، حسین طلعت صفر، کیمرون ڈیلپورٹ 29، محمد آصف 13، فہیم اشرف 2، شاداب خان 6 اور سمیت پٹیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب پشاور زلمی نے شروع میں سست روی کا اظہار کیا تاہم کیون پولارڈ کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا لیکن ان کے آوٹ ہونے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے، پشاور زلمي کی ٹیم 159رنز کے تعاقب ميں 146رنز تک محدود رہی۔
اسلام آباد کے 18 سالہ فاسٹ بالرمحمد موسيٰ نے ڈيبيو ميچ ميں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسلام آبادکے کپتان محمد سمی پی ایس ایل 4 میں پہلی ہیٹرک کرنے والے بالر بن گئے ۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اس لئے ہم ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
کپتان محمد سمیع، لیوک رونکی، ای ین بیل، صاحبزادہ فرحان، محمد موسیٰ خان، کیمرون ڈیل پورٹ، حسین طلعت، آصف علی، سمیت پٹیل، شاداب خان، فہیم اشرف۔
پشاور زلمی اسکواڈ
کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، ڈیوڈ ملان، کیرن پولارڈ، لیام ڈاؤسن، حسن علی، ثمین گل، ڈیرن سیمی (کپتان)، عمید آصف اور وہاب ریاض