Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اسلام آباد یونائیٹیڈ کا سرسبز پاکستان مشن شروع

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پاکستان سپر لیگ میں جھنڈا گاڑنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کا سرسبز پاکستان مشن  ون رن  ون ٹری مہم شروع کردیا گیا ہے۔ وزیرِمملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کے میدان آباد ہوں گے، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پاکستان کو سرسبز بنانے کا مشن شروع کردیا ہے۔ پی ایس ایل فور میں ایک رن پر ایک درخت اور ایک وکٹ کے بدلے 10 پودے کا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شجر کاری مہم کے سلسلے میں لیک ویو پارک اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔پاکستان کوموسمی خطرات سے بچانے کی کاوش پراسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیرِ مملکت شہریارآفریدی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پُرعزم اور پُراُمید دکھائی دئیے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں،ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے یادینے کی ضرورت نہیں،پاکستان کے میدان آباد ہوں گے،کرکٹ واپس آئے گی،کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل میں دو بار فاتح رہنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک رن ایک درخت مہم کے تحت دس ہزار ایکڑ اراضی پر درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube