نيوزي لينڈ کيخلاف ٹيسٹ سيريز کيلئے پاکستان کرکٹ کے پندرہ رکني اسکواڈ کا اعلان کرديا گيا۔ ون ڈے اور ٹي ٹوئنٹي کے بعد شاہين آفريدي کوٹيسٹ اسکواڈ ميں بھي جگہ مل گئي ۔
کیویزکیخلاف تین میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریزکے ابتدائی دو میچوں کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ فخرزمان اور شاداب خان بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے، سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ون ڈے اور ٹي ٹوئنٹي ميں بہترين کارکردگی پر شاہين آفريدي کو انعام ميں ٹيسٹ کیپ ملے گی جبکہ سعد علی ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی پرٹیم میں شامل کیے گئے۔
پندرہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، امام الحق ، محمد حفيظ ، اظہرعلي، حارث سہيل، اسد شفيق، بابراعظم، سعد علي، ياسرشاہ، بلال آصف، محمد عباس،حسن علي ، شاہین آفریدی، فہيم اشرف اوراميرحمزہ شامل ہیں۔
شاہین اور کیویز کے درمیان پہلا ٹیسٹ ابوظہبی میں 16 نومبر، دوسرا24 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 دسمبر کو کھیلا جاٗئے گا۔