Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کوئٹہ میں آل پاکستان پولو ٹورنامنٹ،کراچی کی ٹیم نے ميدان مار ليا

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کوئٹہ میں آل پاکستان پولو ٹورنامنٹ کراچی کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے نام کرليا

کوئٹہ کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ پولو ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ سدرن کمانڈ کوئٹہ اور فائیو کور کراچی کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز میچ ہوا،کراچی کی ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں ساڑھے سات گول کرکے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر گھوڑوں کی جمپنگ اورنیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے،یونیورسٹی،اسکولوں کے طلبہ، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد ایونٹ سے خوب محظوظ ہوئے۔

آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube