Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

یو ایس اوپن: راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست ہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1263007" align="alignnone" width="1024"] Roger Federer. photo source: Reuters[/caption]

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ نوواک جوکووچ اور  میرین چلچ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز سنگلز میں ماریہ شراپوا بھی ہار گئیں۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ عالمی نمبردو راجر فیڈررکو پری کوارٹرفائنل میں ان سیڈڈ جان مل مین نے ہرادیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد تین چھ، سات پانچ، سات چھ اور سات چھ سے فتح سمیٹی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نے پرتگال کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔

کروشیا کے میرین چلچ نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کیخلاف سات چھ، چھ دو اور چھ چار سے میدان مارا۔

ویمنز سنگلز میں ناؤمی اوسکا نے بیلاروس کی سبالنکا کی چھٹی کردی۔ سبالنکا نے میچ ہارتے ہی غصے میں ریکٹ زمین پر پھینک دیا۔

روس کی ماریہ شراپوا کا سفر راؤنڈ آف سکسٹین میں ختم ہوگیا۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube