Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پی سی بی کا نیا چیئرمین کون؟ چناؤ کیلئے ووٹنگ آج

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چئیرمین کے لیے کا انتخاب آج ہو رہا ہے، جس کیلئے احسان مانی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ ووٹنگ کیلئے گورننگ بورڈ کے نو ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی دوپہر گیارہ بجے تک جمع ہوں گے، جس کے بعد اعتراضات سنے جائیں گے اور اسکروٹنی مکمل کی جائے گی۔ گزشتہ روز عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار صرف احسان ماني نے ہي کاغذات جمع کرائے تھے۔

شیڈول کے مطابق دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور ڈیڑھ بجے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

اگر کوئی بھی امیدوار بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوا تو مزید کارروائی کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کردیا جائے گا۔

گورننگ بورڈ کے دس میں سے نو ارکان چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کریں گے۔ پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی زیر نگرانی انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی اور اسد علی خان کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف پی سی بی عمران خان کے نامزدہ کردہ اراکین احسان مانی اور اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین (واپڈا)، ڈاکٹر نجیب صائم (ایچ بی ایل)، محمد ایاز بٹ (کے آر ایل)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیا (ایس ایس جی سی)، مراد اسماعیل (کوئٹہ ریجن)، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی (لاہور ریجن)، کبیر احمد خان (فاٹا ریجن)، کیپٹن (ر) جہانزیب خان (سیکرٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سیکریٹری گورننگ بورڈ میں شامل ہونے کے باوجود ووٹ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube