Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشن ایشیاکپ کی تیاری شروع کردی

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیاء کپ کےلیے فٹنس کیمپ شروع ہوگیاہے۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کے آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹرینگ  میں لگایا گیاہے۔ کرکٹ کیمپ میں سخت مشقوں کا آغاز کردیا گیاہے۔ قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ تین روز جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کے لئے باقاعدہ کرکٹ کیمپ سے قبل یہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ فٹنس کیمپ کے لیے ستائیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔

اس کیمپ میں فخرزمان،امام الحق،بابراعظم،شعیب ملک اورسرفرازاحمد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ آصف علی،شاداب خان،فہیم اشرف،محمدعامر،حسن علی شامل ہیں۔

عثمان شنواری،محمدنواز،عمادوسیم اورحارث سہیل بھی طلب کرلئےگئےہیں۔محمدحفیظ،یاسرشاہ،شاہین آفریدی،جنیدخان،صاحبزادہ فرحان فزیکل کیمپ میں شامل ہیں۔ شان مسعود،عثمان صلاح الدین،اسدشفیق،بلال آصف کوبھی طلب کیاگیا ہے۔ محمد اصغر،راحت علی اورامیرحمزہ کوبھی فٹنس کیمپ بلایاگیاہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube