وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو3سال کے لئے چیئرمین پی سی بی نامزد کیا ہے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ احسان مانی کے پاس کرکٹ بورڈ چلانے کاتجربہ ہے۔
I have appointed Ehsan Mani as Chairman PCB. He brings vast and valuable experience to the job. He represented PCB in the ICC; was Treasurer ICC for 3 yrs and then headed the ICC for another 3 yrs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2018
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسان مانی آئی سی سی اور پی سی بی میں اہم عہدوں پررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعیناتی میں آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا،احسان مانی کو بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا، گورننگ بورڈ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرے گا۔
We will follow the set procedure which entails my nominating him on the PCB Board of Governors. He may then contest elections for the position of Chairman PCB. https://t.co/kYZOnnMUFg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2018
کچھ دیر قبل چيئرمين پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سيٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، نجم سيٹھي نے کہا ہے کہ نئے وزيراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا۔
نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اميد ہے ٹيم مستقبل ميں بھي اچھي کارکردگي دکھائے گي۔