پاکستان نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو تین سو پینسٹھ رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
امام الحق نے آٹھ چوکون اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو پانچ گیندوں پر ایک سو دس رنز بنائے۔ جبکہ فخر زمان نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے تراسی گیندوں پر پچاسی رنز بنائے۔
جبکہ بابر اعظم ایک سو چھ اور سرفراز چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے محمد نواز، محمد عامر اور حسن علی کوٹیم میں شامل کیا ہے۔
کپتان سرفراز نے سیریز میں دوسرا ٹاس جیتا۔ پاکستان نے سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہوئی ہے۔ پاکستان کے پاس زمبابوے کو کلین سوئپ کرنے کا سنہری موقع ہے۔
پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دی تھی۔
تیسرا ون ڈے 9 وکٹ سے پاکستان کے نام رہا تھا۔ جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو نو وکٹ سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 201 رنز سے شکست دی تھی۔