فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ ميں آج فرانس اور بیلجیئم کي ٹيميں آمنے سامنے آئيں گي جبکہ بدھ کو انگلینڈ اور کروشیا کا مقابلہ ہوگا۔
فرانس کے پاس برق رفتار مباپی اور گول پر گول داغنے والے گریز مین ہیں جبکہ ٹیم کی مضبوط دفاعی لائن بھی حریفوں کر پریشان کرتی ہے۔
بیلجیئم نے آخری سات میچز میں حریفوں کو زیر کیا۔ ورلڈکپ کے پانچ میچز میں ٹیم کے سپر اسٹٓار رومیلو لکاکو نے چودہ گولز کیے اور یہ دوسرے ٹاپ اسکور رہے۔
ریکارڈ بک میں بلیجیئم کا فرانس کے خلاف پلڑا بھاری رہا۔ چوبیس مقابلوں میں فرانس کا زور چلا جبکہ تیس میچز بیلجیئم نے جیتے۔