ورلڈ کپ فٹ بال گروپ سی سے فرانس اور ڈنمارک نے ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
عالمی کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں رسائی کی جنگ تیز ہار ماننے کو کوئی تیار نہیں، روس میں ڈنمارک اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں تو میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، گول پوسٹ پر ہونے والا ہر حملہ ناکام ہوا۔
دوسرے میچ میں پرو نے آسٹریلیا کو زیر کردیا پیرو نے آسٹریلیا کی پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور دو گول داغنے میں کامیاب رہے, دو صفر کی شکست نے آسٹریلین ٹیم کو رخصتی کا پروانہ تھمادیا۔
اس میچ کے بعد آسٹریلیا اور پیرو دونوں کا ورلڈ کپ سفر تمام ہوگیا۔