Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ورلڈ کپ فٹبال : بیلجیئم نے تیونس، میکسیکو نے کوریا کو ہرادیا

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے تیونس کو 2-5 سے شکست دے دی، آج کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے ہرا کر فائنل 16 میں جگہ پکی کرلی۔

ورلڈ کپ 2018ء کے میچ میں پانامہ کو 0-3 سے زیر کرنے والی بیلجیئم نے تیونس کیخلاف بھی گولز کی بارش کردی، لوکاکو اور ہیزرڈ کا جادو سرچڑھ کر بولا۔

پہلے ہاف میں اسکور 1-3 تھا تاہم دوسرے ہاف میں مجموعی طور پر 3 گول ہوئے، بلیجیئم نے 2 جبکہ میچ کے آخری لمحات میں تیونس کے کپتان نے ایک گول کیا۔

میچ 2-5 سے جیت کر بیلجیئم 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں سب سے آگے ہے۔

آج کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو با آسانی 1-2 سے شکست دے کر فائنل 16 میں جگہ پکی کرلی۔

 

میکسیکن ٹیم شروع سے ہی ایشیائی ٹیم پر حاوی رہی، 26 ویں منٹ میں کارلوس ویلا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 66 ویں منٹ میں زیویئر ہرنانڈس نے گیند کو جال میں پہنچا کر کورین ٹیم کا خسارہ 0-2 کردیا، میچ کے اختتامی لمحات میں سون ہیونگ من نے شاندار گول کرکے اسکور 1-2 کیا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube