پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، عمر اکمل اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
Pakistan 15-member squad for T-20I series against Scotland
Fakhar ZamanAhmed ShehzadHaris SohailShoaib MalikAsif AliHussain TallatSarfraz Ahmed (Captain)Fahim AshrafShadab KhanMuhammad NawazMuhammad AmirHassan AliRahat AliUsman ShanwariShaheen Shah Afridi pic.twitter.com/X3SERHCE0R— PCB Official (@TheRealPCB) June 4, 2018
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 12 جون جبکہ دوسرا 13 جون کو ایڈنبرگ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے آئر لینڈ کیخلاف واحد تاریخی ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، انگلینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
انگلینڈ کو پہلے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو اننگز اور 55 رنز سے ہرایا تھا۔