Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اس فٹ بال ریفری کی خاص بات کیا ؟؟

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

جی ہاں کیا آپ کو معلوم ہے کہ جواہر روبل فٹبال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون ہیں ؟؟

چلیں ہم آپ کو مزید بتاتے ہیں، صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

برطانوی اخبار میٹرو کی رپورٹ کی جانب سے جاری خصوصی رپورٹ کے مطابق 24 سال کی جواہر روبل نے بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز تو حاصل ہی کیا، تاہم دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران بھی کردیا۔

جواہر برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے جواہر کا کہنا تھا کہ ‘پہلے پہل انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی مذاق بھی اڑاتے تھے اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے’۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا اور اب کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور شائقین نہ صرف مجھے خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں’۔

جواہر نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ ‘بلاشبہ فٹبال میرے کلچر کا حصہ نہیں ہے، لیکن میں یہاں روایات کو توڑنے آئی ہوں، لڑکیاں فٹبال کھیل سکتی ہیں، وہ جو چاہے کرسکتی ہیں، میرا مذہب میرا ایک حصہ ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube