Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکہ

SAMAA | - Posted: May 29, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2018 | Last Updated: 4 years ago

رواں سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکا لگ گیا، گول کیپر سرگیو رومیرو فٹنس مسائل کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ارجنٹائن ٹیم کے گول کیپر سرگیو رومیرو فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، ناہوئل گزمین کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرگیو رومیرو گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈکپ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، بلاشبہ یہ ٹیم کیلئے بری خبر ہے تاہم ہماری ہمدریاں سرگیو کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

سرگیو کو 94 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2014ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائنی سکواڈ کا حصہ تھے۔ ارجنٹائن کو میگا ایونٹ میں گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube