قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمینٹ نے کہا ہے کہ پہلا ٹارگٹ ایشین گیمز اور ورلڈ کپ ہیں۔ چمپینز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ غیر ملکی کوچ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں کامن ویلتھ گیمز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
قومی ٹیم کے معاون کوچز کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے۔
معاون کوچ محمد ثقلین کہتے ہیں فٹنس مزید بہتر کرنا ہے ۔ پنالٹی کارنر کے شعبہ میں بہتری آئی ہے گول کیپنگ بہتر ہوئی ہے۔ بڑے مارجن سے نہیں ہار رہے۔
معاون کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے فاروڈز پر کام کررہے ہیں آنے والے دنوں میں فاروڈ لائین گول کرتی نظر آے گی۔
چمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تئیس جون سے ہالینڈ میں کھیلا جاے گا ۔