Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پہلاٹی20،پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ویلنگٹن : پہلے ٹی 20 میں بھی کیویز نے پاکستانی ٹیم کو باآسانی شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سےبرتری حاصل کرلی۔ کیوزی کی جانب سے منرو سب سے کامیاب ترین بلے باز رہے جنہوں نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں سے 49 رنز اسکور کیے اور صرف ایک گیند سے نصف سینچری اسکور کرنے سے رہ گئے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھلے گئے پہلے ٹی 20 میں بھی کیویز نے پاکستانی ٹیم کو با آسانی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔

 

 

میچ کے آغاز میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کو ترجیح دی اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو پاکستان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے بلے بازی کا ایک بار پھر مایوس کن آغاز ہوا۔

ایک کے بعد ایک بلے باز آتے گئے، اپنی حاضری لگاتے رہے اور ناکامیوں میں اضافہ کرکے واپس پویلین روانہ ہوتے رہے۔  پاکستان کی جانب سے صرف دو بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ حسن علی اور بابر اعظم نے کافی حد تک ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوور میں 105 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عمر امین اور فخر زمان نے میچ کا آغاز کیا۔ میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ تین رنز بنا آؤٹ ہو ئے، اس کے فورا بعد ہی عمر امین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔

 

 

پاکستانی ٹیم کا اسکور جب 15 رنز ہوا تو تیسری وکٹ محمد نواز کی گری جو 7 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کے کامیاب بیٹسمین حارث سہیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 9 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی گرنے والی پانچویں وکٹ کپتان سرفران احمد کی تھی وہ 9 رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ ان کے فورا بعد شاداب خاب بھی بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ ہوگئے۔

 

 

ٹیم کا اسکور جب 53 رنز پر پہنچا تو ٹیم کی ساتویں وکٹ کی صورت میں فہیم اشرف 7 رنز بنا کر کپتان ساوتھی کا شکار بنے۔ حسن علی 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد عامر 3 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کے دیئے گئے ہلکے ہدف کا کیوزی کی جانب سے زیادہ اچھا نہ تھا، تاہم محتاط  بیٹنگ کے باعث 106 رنز کا ہدف ٹیم نیوزی لینڈ نے باآسانی 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور 4 رن پر اس کے 2 کھلاڑی آوٹ ہوگئے تھے۔

کیویز کی جانب سے کامیاب ترین بولر رینس اور ساؤتھی رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر چار چار اوورز میں 23 اور 13 رنز کے بدلے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جب کہ کیچن اور منرو نے ایک ایک اور سینٹنر نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

 

 

میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب مارٹن گپٹل صرف 2 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی جی ڈی فلپ تھے وہ 3 رن بنا کر رومان رئیس کا دوسرا شکار بنے۔ یوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کولن منرو نے بروس کے ساتھ مل کر 49 رنز کی شراکت قائم کی۔

 

 

دسویں اوور میں بروس 26 رنز بنا کر شاداب کی بال پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر رومان رئیس رہے، جنہوں نے 24 رنز کے بدلے دو وکٹیں اپنے نام کیں، جب کہ تیسری وکٹ شاداب خان نے 18 رنز کے عوض اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube